صوابی میں یار حسین پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ

صوابی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں یار حسین پولیس اسٹیشن پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا جس سے ایک کانسٹیبل قائم شاہ زخمی گیا، ڈی ایس پی صوابی نے بتایا کہ حملہ سے تھانے کو جزوی نقصان پہنچا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1619002572324614144?t=vQUYdKty0EVlcgJHWJXX4g&s=19

واقعے کے فوری بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور افسران جائے وقوعہ پر پہنچے، زخمی پولیس اہلکا کو ہسپتال منتقل کیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں