سی ٹی ڈی کی رحیم یار خان میں کارروائی، القاعدہ کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احمد حسن اور غلام علی کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رحیم یار خان میں کارروائی کی ، گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے لیے ایک چوک میں جمع ہوئے تھے ۔

اطلاع پر سی ٹی ڈی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سی ٹی ڈی حکام نے گرفتاری سے قبل ملزمان کو گھیرے میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، الیکٹریکل ڈیٹونیٹرز، غیر قانونی اسلحہ اور بم ڈیوائسز برآمد کر لیں ، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں