بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں: کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ

کوئٹہ ( ڈیلی اردو) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد صوبے کے حالات تبدیل ہورہے ہیں اب ہم ترقی کے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ بلوچستان معاشی ترقی کا حب ہے سرمایہ کاروں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں مائننگ کمپنیاں آئیں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا پاک فوج صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام شروع ہوگا۔

پاک افغان سرحد پر 370 کلومیٹر باڑ لگائی جا چکی، یہ بات انہوں نے پیر کوکوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں