شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں