پشاور (ڈیلی اردو) پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کی تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ خودکش حملہ آور کا چہرہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے نکالی جانے والی تصویرمیچ کرگئی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خود کش بمبار ہیلمٹ رکھ کر مسجد میں داخل ہوا، ہیلمٹ مسجد کے باہر جوتوں والی جگہ پر رکھا ہوا تھا۔
خود کش حملہ آور کی شناخت کے لئے خاتون کو حراست میں لے لیا، خاتون کا ڈی این اے لے لیا گیا، خودکش بمبار کی فیملی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 102 افراد ہلاک اور 220 سے زائد زخمی ہوئے۔