صوابی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

صوابی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے چار اہم کمانڈرز کو گرفتارکرلیا گیا۔

صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی محمد علی کا کہنا تھا کہ پولیس نے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن سے 5 کلوگرام بارود مواد، 18 ہینڈ گرنیڈ، 9 گرنیڈ، 1 راکٹ لانچر، 2 کلاشنکوف اور دیگراسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک نومبر میں افغانستان سے پاکستان آیا تھا، 30 جنوری کو آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور 1 گرفتار ہوا تھا۔ ہلاک دہشت گرد اظہار اللہ کی قیمت حکومت نے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں