اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر ایک مرتبہ پھر فضائی حملے کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی علی الصبح کئی فضائی حملے کیے گئے جس میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملے غزہ کی انڈر گراؤنڈ سائٹ پر کیے گئے جہاں حماس کی جانب سے راکٹ تیار کیے جاتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے روکٹ فائر کیے گئے تھے جس کے جواب میں آج صبح حملے کیے گئے۔

فلسطینی حکام نے غزہ سے راکٹ فائر کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں