اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کے صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔