خیبرپختونخوا میں چھٹی کرنے والے اساتذہ کی تنخواہ میں کٹوتی ہوگی

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بغیراطلاع کے چھٹی کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے غیرحاضراساتذہ کے خلاف اب کارروائی کی جائے گی۔ جو استاد پیشگی اطلاع کے بغیر غیر حاضر ہوا ، اس کی تنخواہ میں سے رقم کاٹ لی جائے گی۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام سکولوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق 493 اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کٹوتی کی گئی۔

اس حوالے سے مشیر تعلیم ضیاءاللہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سزاءو جزا کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں