اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ میری حمایت کرنے والی تنظیمیں خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں۔
حکومت وزراء پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے الزام کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میری الیکشن مہم میں جن تنظیموں نے ساتھ دیا انہیں بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس دن مجھ پر الزام لگا اُسی دن اس تنظیم کا پیغام آیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہانے بازی کی پالیسی چل رہی ہے،اگر پالیسی پر یقین نہیں رکھتے تو بدل دیں۔