کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاپوش نگر میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد پاپوش نگر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 2 ملزمان فہد بلوچ اور زاہد بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 17 نائن ایم ایم پستول، ایک ہزار نائن ایم ایم اور 500 کلاشنکوف کی گولیاں اور نائن ایم ایم پستول کے میگزین برآمد ہوئے، اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم زاہد بلوچ متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں