ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش بمبار سمیت 2 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ایک خودکش بمبار کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے چھاپہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی گاؤں جھوک حیات میں ایک مکان پر چھابہ مارا گیا، مکان سے ایک خودکش جیکٹ، دو راکٹ لانچر، 12 عدد گولے، 4 عدد دستی بم، 6 ڈیٹونیٹر، 20 گز بارودی تار، 12 عدد تیار بم بھی برآمد ہوئے، سی ٹی ڈی
ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے مکان کی تلاشی لینے پر 4 عدد پولیس کی مکمل یونیفارم بھی برآمد ہوئی ہے

سیکیورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر کے برآمد ہونے والے 30 کلو سے زائد بارودی مواد ناکارہ بنا دیا

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دونوں دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار خودکش بمبار عماد کا تعلق آزاد کشمیر اور دوسرے کا تعلق کڑی شموزئی سے ہے، گرفتار دونوں دہشت گردوں کے خلاف بارودی مواد اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں