لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق پولیس کے ایس پی ہلاک

لاہور (بیورو رپورٹ) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) فرحت عباس ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی جس سے سابق ایس پی فرحت عباس ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فرحت عباس کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا اور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق پولیس افسر فرحت عباس کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحت عباس کو گھر کی دہلیز پر گولیاں ماری گئیں ہیں۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1642109161143152640?t=3ZpIvO5k6uHOgOAOQxjJ1w&s=19

ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، ملزم نے مقتول پر گاڑی میں بیٹھتے ہوئے فائرنگ کی ہے۔

سابق ایس پی پولیس کے قتل کا سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرحت عباس کو گھر کے قریب قتل کیا گیا ہے حملہ آور اکیلا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

سی سی پی او لاہور نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے تحقیقات کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں انچارج انویسٹی گیشن نے شواہد پر بریفنگ دی، اس موقع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں