‏کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئےحراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بلاوجہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، میں نے احتجاج کی کوئی کال نہیں دی تھی جب ظلم ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی کے کارکن آواز اٹھاتے ہیں۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد کو 200 دن کیلیے یرغمال بنا رکھا تھا آج وہ پارٹی چند گھنٹے بھی پیپلز پارٹی کےکارکنوں کوبرداشت نہیں کرسکی، پر امن کارکنوں کیخلاف حکومت کے اقدامات غیر ضروری تھے۔

نئے پاکستان میں اس وقت جو ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں مجھ پر کیس اس وقت کا ہےجب میری عمر ایک سال سے بھی کم تھی۔

سابق چیف جسٹس نےکہا تھا کہ میں بے قصور ہوں لیکن فیصلےمیں یہ نہیں تھا، بینک اکاونٹس کا تعلق کراچی سے ہے لیکن دانستہ طورپر کیس کو راولپنڈی منتقل کیاگیا

جن پیپلزپارٹی کےکارکنوں کو آج گرفتار کیا گیا ہے انکو فوری رہا کیا جائے, میں مطالبہ کر رہا ہوں کہ حکومت کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی کریں، ہمیں بلایا ہے تو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو بھی بلائیں، ہمت ہے تو احسان اللہ احسان کو بلائیں گے؟ حکومت نے بلیک میلنگ جاری رکھی تو حالات کی ذمے دار حکومت ہوگی۔

‏بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں نیب میں بلاتے ہو اگر ہمت ہے تو احسان اللہ احسان کو بھی طلب کریں؟ اگر ہمت ہے تو کالعدم تنظیموں کی قیادت کو طلب کریں؟ اگر ہمت ہے تو دہشت گردی کی معاونت کرنے والوں پر جے آئی ٹی بنا دیں؟ اگر ہمت ہے تو بے نامی وزیراعظم اور پچھلے الیکشن پہ ذرا جے آئی ٹی بنا دیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئے حراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں۔ حکومت کیسے کالعدم جماعتوں کی حمایت کرنے والوں کو اپنی کابینہ میں شامل کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہمیں نوٹس ملتے ہیں لیکن ہم ان نوٹسز سے نہیں ڈرتے کیونکہ ہم بے نظیر کے جیالے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کےخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں