اسلام آباد (عاطف عباس) وفاقی حکومت نے 32 لاکھ گیس صارفین کو اضافی بل بھجوانے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے قائم مقام ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ عامر طفیل کو ہٹا دیا ہے ان کی جگہ محمود ضیاء احمد نے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کو ناردرن گیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
محمود ضیاء کا سوئی ناردرن میں ڈسٹری بیوشن، کنسٹرکشن، آپریشنز اور گیس پائپ لائنز سسٹم کی مینٹننس کے شعبوں میں 31 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ محمود ضیاء احمد سینیئر جنرل مینیجر (ڈسٹری بیوشن نارتھ) اور سینیئر جنرل مینیجر (انجینئرنگ سروسز) کے علاوہ گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر ریجنز کے جنرل مینجر کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
اس سے قبل گیس بحران کے ایشو پر امجد لطیف کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، 2013 میں بھی عامر طفیل کو ایم ڈی بننے کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔