404

سی ٹی ڈی کی جانب سے رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کردی گئی

لاہور ( ویب ڈیسک ) سی ٹی ڈی نے آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کو ساہیوال واقعے کی رپورٹ دیدی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن حساس ادارےکی اطلاع پر کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نےساہیوال ٹول پلازا کے قریب کار اور ایک موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی نے اپنے تحفظ کیلئےجوابی فائرنگ کی بعد میں دیکھا تو 2 خواتین سمیت 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک پائے گئے جبکہ ان کے 3 ساتھی موقع سےفرار ہو گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد چیکنگ سے بچنے کیلئے اپنی فیملی کیساتھ سفر کرتے تھے، ہلاک ایک دہشت گرد کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی جبکہ ریڈ بک میں شامل دہشت گرد شاہدجبار، عبدالرحمان اور ایک نامعلوم ملزم موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے موقع سے خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، رائفلز اور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں