پشاور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو بری اور دو کو عمر قید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق اسد کاٹلنگ اور کونسلرعارف کوعمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ اظہار اللہ اور صابر کو بری کردیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بارہ مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نےفیصلہ 16مارچ کو مؤخر کیا تھا۔
ملزمان میں عارف، اظہاراللہ، صابر مایار اور اسد کاٹلنگ شامل ہیں، چاروں ملزمان پر ستمبر 2018 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
مشال قتل کیس میں 61ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا.