سندھ: کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار اغوا

کندھ کوٹ (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں لیسوڑو چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ایک پولیس اہلکار ممتاز ٹانوری کو اغوا کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکو 5 اہلکاروں سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں