بلوچستان: سبی میں جشن مولود کعبہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

سبی(سید طاہر علی ) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری ، جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا ہے کہ سیدناعلیٰ المرتضی کی خدمات تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں شیر خدا کا درجہ حاصل کرنے والے علی المرتضیٰ کی بہادری بے مثل تھی اس عظیم شخصیت کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں راضی ہونے اور جنت کی بشارت دی دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے ہمیں اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں سیرت نبیﷺ اور علی مرتضیٰ حضرت علی کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگی نماز کی پابندی سے ہی ہم ہر میدان میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق باہو بنگلے میں سید ناعلی المرتضیٰ کی سالگرہ یوم ولادت کے موقع پر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر صاحبزادہ امد اد شاہ بادشاہ اہل سنت بلوچستان کے صدر مفتی محمد حیات القادری ، الحاج صاحبزادہ پیر محمد سکندر سلطان القادری ، صاحبزادہ پیر محمد حیات سلطان القادری ، صاحبزاد ہ پیر تمیور سلطان القادری، صاحبزادہ سلیمان سلطان ، سید طاہر کاظمی ، قاری صداقت علی شاہ ، غازی کمال خان ، احمد رضا قمبرانی ، پیر سید حبیب اللہ چشتی ، صدر تنظیم اعوان بلوچستان ملک غلام سرور اعوان ، انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا، مرکزی چےئرمین و سبی پریس کلب کے صدر ملک اکرم بنگلزئی ، مسلم ہینڈ کے ملک نعیم جاوید، ،نجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر رمیز حسن راجہ ، سالار طلباء اجمن طلباء اسلام بلوچستان ناظم نجیب اللہ رئیسانی ،، انجمن طلباء اسلام کوئٹہ کے ناظم محمد آفاق حسینی، ، حاجی سعید الدین طارق۔سید طاہرعلی کے علاوہ علماء اہل سنت مشائخ عظام جماعت الصالحین پاکستان کے کارکناں کی بڑی تعداد موجود تھی موجود تھے ،قبل ازین شیرخدا حضرت علی المرتضیٰ کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت غازی کمال خان نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صاحبزادہ سلطان محمد حیات القادری نے حاصل کی یوم ولادت خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی المرتضی کے موقع پر پروقار تقریب سے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری ، جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر پیر سید منور حسین شاہ جماعتی ، سید عنایت شاہ بادشاہ ، الحاج صاحبزادہ پیر محمد سکندر سلطان القادری سروری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید ناعلی کا علمی مقام مرتبہ ان کی قرآن فہمی حقیقت شناسی کی صلاحیت منفرد تھی خلفیہ چہارم سیدنا حضرت علی المرتضیٰ میدان جنگ میں تلوار کے دھنی تھے قاضی علم وعرفان کا سمندر مانے جاتے تھے عزم حوصلہ ضرب المثل خطابت وذہانت میں کمال رکھتے تھے آپ بچپن میں حضوراکرم ﷺ کی آغوش اور زیر سایہ محبت میں پرورش پائی بچوں میں آپ سب سے پہلے مشرف بہ اسلام ہوئے مجموعی طور پر آپ تیسرے نمبر پر دعوت اسلام پر لبیک کہنے والے ہیں آپ غزوہ تبوک کے علاوہ تمام غزوات میں شریک ہوئے اور اپنی بہادری کے جواہر دیکھا کر میدان جنگ میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔

مقررین نے کہا کہ آج کے دن اس دنیا میں شیر خدا کی پیدائش ہوئی جو ہم سب کے لئے باعث رحمت بنی مقررین نے کہا کہ آج ہمیں حضرت علی المرتضیٰ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہین تاکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشیں کا مکمل خاتمہ ہوسکے اور جس جذبے کے ساتھ حضرت سید نا علی المرتضی میدان جنگ میں جاتے تھے اسی جوش وجذبے کے ساتھ ہمیں بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشی عناصر سے لڑانا ہوگا۔

مقررین نے کہا کہ ہمیں اسلام کی عظیم تعلیمات قرآن وسنت کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

مقررین نے نماز بروقت ادا کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نماز آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں اور نماز پڑھنے سے ہمیں دین و دنیا میں کامیابی حاصل ہوگی مقررین نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام اہل سنت اسلام کی عظیم تعلیمات کو اجاگر کرنے میں رول پلے کریں اور حضور اکرم ﷺ حضرت سید نا علی المرتضی کی سیرت و تعلیمات پر عمل کریں بعدازاں درودوسلام کے بعد ملک قوم کی ترقی خوشحالی پاک افواج و سیکورٹی فورسز کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئیں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں