خیبر پختونخوا میں 3 ماہ میں121دہشت گرد ہلاک، 1043 گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 ماہ کے دوران 121 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 1043 کو گرفتار کر لیا گیا، سب سے زیادہ 1043 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں مارے گئے۔

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشنز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تین ماہ کے دوران خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں 121 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 1043 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مذکورہ کارروائیاں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں کی گئیں۔

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف کارروائیوں کے دوران سب سے زیادہ دہشت گرد شمالی وزیرستان میں مارے گئے۔

لکی مروت میں 26 اور جنوبی وزیرستان میں 24 دہشت گرد مارے گئے۔

فروری میں شمالی وزیرستان میں 13، جنوبی وزیرستان میں ایک، لکی مروت میں 19، پشاور میں 5، مہمند میں ایک، چارسدہ میں 3، نوشہرہ میں 2 اور صوابی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

مارچ میں شمالی وزیرستان میں 24، جنوبی وزیرستان میں 4، لکی مروت میں 2 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشت گردوں کو جبکہ اپریل میں 19 دہشت گردوں کو جنوبی وزیرستان میں ہلاک کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں