یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج کے بعد کئی اشیا مہنگی کر دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹوز کارپوریشن نے روز مرہ کے استعمال کی کئی اشیا مہنگی کردیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت کی جانب سے 2ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکیج منظور ہونے کے بعد گھی، چائے اور مشروبات سمیت روز مرہ کی کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو 4 سے 175روپے تک ہے۔کوکنگ آئل کے مختلف برانڈ میں 9روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے جب کہ گھی 5روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا۔

اس کے علاوہ چائے 6روپے سے 65روپے اور مشروبات کی قیمتوں میں 7روپے سے 21روپے تک اضافہ کیا گیا جب کہ کیچپ 4روپے سے 24روپے اور ٹوتھ پیسٹ 5روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔کپڑے دھونے کا صرف 9 روپے سے 30روپے، شیمپو 30روپے سے 40روپے اور جوتوں کی پالش 10روپے تک مہنگی کردی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں