اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامو فوبیا اور بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے مسلم دنیا کے سامنے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کریں گے۔
شاہ محمود قریشی دورہ کے دوران ترکی، ایران اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ سے خصوصی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ او آئی سی کا یہ ہنگامی اجلاس نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ دلخراش واقعہ کے بعد طلب کیا گیا ہے جس میں پچاس افراد شہید ہوئے جن میں نو پاکستانی بھی شامل تھے