کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں آپریشن کے دوران دو امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں آج ایک آپریشن میں امریکہ کے دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ نیٹو کے مشن نے ایک بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم جس علاقے میں کارروائی ہوئی اس کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
افغانستان میں اس وقت 14 ہزار فوجی تعینات ہیں جہاں وہ افغان فوج کی تربیت، معاونت اور رہنمائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔