اسلام آباد ( عاطف عباس) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا ہے کہ کتنا گھٹیا بیانیہ ہے۔
آپ کا بیانیہ اور آپ دونوں ہی بھاڑ میں جائیں، کیا اب زندگی فسطائی مکالمے کے تحت گذارنی پڑے گی جہاں آپ کے سکرپٹ (تحریر) کی پیروی نہ کی گئی تو غدار کہلائیں گے۔
WTH is a narrative? Is life now a fascist screenplay where if u don’t follow a script u r declared traitor? Screw u and ur narrative, I have an ideology my ideology doesn’t changes ur narrative will keep changing. Read, think, speak & ignore fascist trolls who run this country.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 22, 2019
بلاول بھٹو نے سماجی رابطہ کی سائیٹ پر ٹویٹس کیے ہیں کہ میر ا ایک نظریہ ہے جو تبدیلی نہیں رکھتا لیکن آپ کا بیانہ تبدیل ہوتا رہے گا۔ انہوںنے کہاہے کہ پڑھو ،سوچو پھر بولو اور حکومت چلانے والے فسطائی کرداروں کو نظر انداز کریں۔