درہ آدم خیل میں دو قبائل کے درمیان تصادم، 16 افراد ہلاک

کوہاٹ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں دو فریقین کے مابین حد برداری کے تنازعہ میں فائرنگ کے نیتجے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطکاعات ے مطابق واقعہ درہ آدم خیل کے سنی خیل اور زرغون خیل اقوام کے مابین کوئلے کی کان کی حد برداری پر جاری تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا ہے جس میں دونوں فریقن کی فائرنگ سے اب تک 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے علاقے میں گشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ واقعہ کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو پشاور ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر فائرنگ رکوا دی ہے اور تھانہ درہ آدم خیل میں واقعے کی ایف آئی درج کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں