کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے آٹھ پاکستانی شہداءکو کرائسٹ چرچ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے آٹھ پاکستانی شہداءکو کرائسٹ چرچ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں غمزدہ خاندانوں کے افراد نے بھی شرکت کی۔ دونوں ممالک نے شہداءکے ورثاءکو تمام سفری سہولتیں فراہم کیں۔ نماز جنازہ میں پانچ ہزار افراد نے بھی شرکت کی۔
شہید اریب احمد کا جسد خاکی چند روز میں پاکستان لایا جائے گا اس حوالے سے شہید اریب احمد کے خاندان کو آگاہ رکھا جارہا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن حکام غمزدہ خاندانوں کی اس موقع پر مکمل معاونت کررہے ہیں۔