دیر بالا میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ، سیکورٹی فورسز کا ایک ہلاک، 2 زخمی

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیربالا میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر ہونے والے ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکورٹی حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام دیر بالا کے دور افتادہ علاقے براول کے مقام پر پیش آیا۔

سیکورٹی حکام نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے اہلکار گشت کرکے اپنے پوسٹ کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران انھیں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق دھماکے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور سارے علاقے کو گھیرے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

ادھر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں