بھارتی ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی فسادات، ایمبولینس میں موجود خاندان کو زندہ جلا دیا گیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔ منی پور کے صدر مقام امفال سے خبر ایجنسی کے مطابق نسلی تشدد کے دوارن ایک خاندان کو ایمبولینس میں زندہ جلا دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایمبولینس میں 7 سال کا بچہ، اس کی ماں اور ایک رشتے دار موجود تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق منی پور میں ہندو اور عیسائی کمیونٹی میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ منی پور میں نسلی فسادات میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نسلی فسادات سے ریاست کے 35 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں