پشاور: دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ سے حملہ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقے تھانہ سربند میں دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس سے چوکی میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ راکٹ سے حملہ کیا اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، پولیس کے جوانوں نے بھی زبردست جوابی فائرنگ کی، اس دوران ایلیٹ فورس کو طلب کر لیا گیا جس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایلیٹ فورس کی بکتربند گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس دہشتگردوں کے درمیان رات گئے شدید فارنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید کے مطابق پولیس چوکی اچینی پر دو اطراف سے شدید فائرنگ کی گئی۔vہارون الرشید نے بتایا کہ پولیس نے حملہ پسپہ کردیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 8 سے 10 تھی۔ حملہ آوروں کی پسپائی کے بعد پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں