شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 8 اہلکار زخمی

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 3اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل غلام خان کے علاقے تبی ٹول خیل میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے دہشتگردوں نے خڑ ورسک سیکیورٹی چک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں 3سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں صوبیدار اصغر، لانس نائیک نسیم اور سپاہی زمان شامل ہیں۔ زخمیوں میں نائیک جمیل، نائیک محبت، نائیک وحید، سپاہی سلیمان، سپاہی کامران، سپاہی اورنگزیب، سپاہی سیف اللہ اور سپاہی عمر شاہ شامل ہیں جن کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ادھر اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں