پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار

لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے صوبے کے مخلتف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں تحریک طالبان پاکستان کے 3 ارکان لیاقت اللہ، ندیم خان اور عنایت اللہ شامل ہیں، سپاہ صحابہ پاکستان کا ایک رکن محمد یونس، داعش کا ایک رکن محمد عمار اور لشکر جھنگوی کا ایک رکن اعجاز احمد بھی گرفتار دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

دہشتگردوں کے قبضے سے 1358 گرام دھماکہ خیز مواد، ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، پرائما کارڈ 6.53 فٹ، ایک عدد لیپ ٹاپ، کالعدم تنظیم کے 82 کے پمفلٹس، 2 جھنڈے، 6 رسید کتابیں اور 18800 روپے نقدی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتاہا کہ دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور اہم تنصیبات اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف ملتان، ڈیرہ غازیخان اور گوجرانوالہ میں 6 ایف آئی آرز درج کر کے انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں