شمالی وزیر ستان میں لینڈ مائن بم دھماکہ، دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی

میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاوں عیدک میں لینڈ مائن کا ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں لینڈ مائن زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں سے فاہد نور ولد نور زمان، نور زمان کی چھوٹی بہن اور نور زمان کی ماں شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں منتقل کر دئے گئے۔

مقامی افراد کے مطابق یہاں بارودی سرنگوں کا پھٹنا اور لوگوں کا معذور ہونا اب معمول ہے اور اکثر یہ واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ جبکہ یہ خطرہ اس قدر شدت اختیار کر گیا ہے کہ لوگ مخصوص گزرگاہوں اور سڑکوں کے علاوہ دیگر راستے اختیار کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق ان روایتی اور غیر روایتی بارودی سرنگوں کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں