کراچی (ویب ڈیسک) چین نے سی پیک منصوبے کو تحفظ دینے کے لیے پاک۔بھارت سرحد کے قریب فوجی دستے تعینات کر دیئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ چین نے مقامی افراد کی جانب سے کوئلے کی کانوں کو ممکنہ طور پر درپیش خطرات کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورسز نے بھی سرحد کے قریب چین کے فوجی دستوں کی نقل وحرکت دیکھی ہے۔