محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ مئی میں ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چند روز میں شدید گرمی کا عندیہ دیا ہے جب کہ مئی میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ 2015سے اب تک رواں سال پانچواں گرم ترین سال ہوگا اور آئندہ آنے والے دنوں میں شہر قائد میں درجہ حرارت مزید بڑھ جائے گا، مئی اور جون میں شدید گرمی پڑے گی جب کہ مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ٹراپیکل سائیکلون کی تعداد میں اضافہ نہیں دیکھ رہے، پاکستان میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں