خیبر پختونخوا: 5 ماہ کے دوران 76 دہشت گرد ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 76 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق مارے جانے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں 35 مقدمات میں انتہائی مطلوب کمانڈر اقبال عرف بلی بھی مقابلے میں مارا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک ماہ قبل مارے جانے والے شدت پسند کمانڈر ’بلی‘ کے سر کی قیمت 30 لاکھ اور پنجاب حکومت نے 25 لاکھ روپے رکھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بنوں، ڈی آئی خان، پشاور، مردان اور مالاکنڈ ریجن میں ہوئیں۔

لکی مروت میں مارے جانے والے شدت پسندوں کا تعلق کمانڈر عتیق عرف ٹیپو گل گروپ سے ہے۔

مارے جانے والوں میں ضرار، انکل گروپ کے کارندے اور افغان شدت پسند بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے درجنوں مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں