لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے گردوں کا مرض تیسرے اسٹیج تک پہنچ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے بتایا ہے کہ آج نواز شریف سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، ان کے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے۔
Just got back after meeting MNS. His doctor’s concern was not unfounded. The blood tests done yesterday reveal a further raise in his CREATININE levels which means his kidney function has deteriorated. His kidney disease is already at stage 3. The pain in the flanks persists. pic.twitter.com/5kdSLKxjTG
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 23, 2019
مریم نواز نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹس میں گردوں کا ٹیسٹ ٹھیک نہیں آیا، اور رپورٹ کے مطابق ان کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے، نواز شریف کے بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔