175

وزیراعظم عمران خان کا سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نوعمر ہندو لڑکیوں کےاغوا کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ اور پنجاب حکومت کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت کر دی۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ” آج صبح وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی کو یہ ہدایت  کی ہے کہ سندھ سے اغوا ہونی والی دو نو عمر ہندو لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انھیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے، اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سندھ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور سندہ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں