ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں مڈی گیٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کلاچی کے مڈی گیٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے بکتر بند گاڑی کا ڈرائیور مبارک شاہ ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ادھر کالعدم تحریک طاکبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی۔

پولیس اہلکار کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد، ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، بعد میں اہلکار کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

کانسٹیبل نے اپنے سوگواران میں بیوہ،ایک بیٹا اورتین بیٹیاں چھوڑیں،پولیس کے چاق وچوبند دستے نے کانسٹیبل مبارک شاہ کو سلامی دی جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ڈی پی او ڈیرہ و دیگر افسران نے پولیس کانسٹیبل کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرؤف بابر قیصرانی نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے ہی امن کی فضا قائم ہوئی۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے، امن دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں