باجوڑ میں گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت 3 افراد ہلاک

خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے، جن میں علاقے کے سرکردہ قبائلی رہنماء ملک حاجی نجیب اللہ بھی شامل ہیں۔

ڈی پی او باجوڑ نذیر خان کے مطابق باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقہ ملنگی میں مسلح افراد نے ملک نجیب اللہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

جس کے نتیجے میں ملک نجیب اللہ اور باچا خان موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ ایک اور ساتھی رحمن اللہ اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فائرنگ سے راہ گیر بچی زخمی بھی ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ابتدائی تفیش کے بعد سامنے اۤئے گا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں