آج سے باجوڑ میں تھری جی سروس شروع کر دی جائے گی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی نوجوانوں کی خواہش پر باجوڑ میں تھری جی سروس آج سے شروع کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے باجوڑ کے قبائلی نوجوانوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا، تھری جی سروس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، باجوڑ میں تھری جی سروس آج سے باضابطہ شروع کردی جائے گی۔

اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قبائلی عوام سے محبت کا اظہار ہے کہ وہ قبائلی عوام کے مطالبات اور ان کی بنیادی سہولیات کا خیال رکھتے ہیں۔

محمود خان کا مزید کہنا ہے کہ باجوڑ جلسے کے دوران قبائلی نوجوانوں نے وزیراعظم سے تھری جی سروس کی درخواست کی تھی، قبائلی نوجوانوں کو تھری جی سروس مبارک ہو۔

وزیراعظم کی ہدایات پر نیٹ ورک کے اجراء کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، کل سے باجوڑ میں تھری جی سروس مہیا کردی جائے گی، وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ اس کے علاوہ قبائلی عوام کے دیگر مطالبات بھی تیزی سے پورے کریں گے۔

اس کے علاوہ بجلی کی رسد یقینی بنانے کیلئے گرڈ اسٹیشن تعمیربھی جلد مکمل ہوگی، ایکسپریس وے تک رسائی کیلئے سرنگ کی تعمیر کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں