9

علی زئی تحصیل کو فعال بناکر تحصیلدار، ڈپٹی کمشنر کو ڈیوٹی دینےکا پابند بنایا جائے: عمائدین

پاراچنار (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع ضلع کرم تحصیل علی زئی کے قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل علی زئی کو فعال بنا کر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو تحصیل میں ڈیوٹی دینے کا پابند قرار دیا جائے اور علی زئی میں تحصیل ناظم آفس اور پولیس سٹیشن سمیت تمام سہولیات دئیے جائیں۔

پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لوئر کرم کے عمائدین دلدار حسین، ملک دلفگار علی، ملک بشیر حسین، ملک علیم گل، ملک جواد حسین اور دیگر عمائدین نے کہا کہ 1893 میں لوئر کرم علی زئی کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے مگر علی زئی تحصیل تمام تر سہولیات سے محروم ہیں تحصیل ناظم پولیس سٹیشن سمیت تمام سہولیات دئیے جائیں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو علی زئی تحصیل میں ڈیوٹی دینے کا پابند قرار دیا جائے۔

عمائدین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں غلط حلقہ بندی کی گئی ہے اور علی زئی کی آبادی کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے عمائدین کا کہنا تھا کہ علی زئی سے ملحقہ علاقوں کو بگن میں شامل کیا گیا ہے اور گاؤں انزری کو مکمل طور پر غائب کیا گیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں عمائدین نے علی زئی میں منظور شدہ نادرہ آفس جلد قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تحصیل علی زئی کو 1893 میں تحصیل کا درجہ ملا ہے مگر سہولیات سے محروم ہے لہذا تحصیل علی زئی کو فعال بنایا جائے اور یہاں باقاعدہ طور پر تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کی تقرریاں کی جائے تاکہ وہ ضلع کرم کے دیگر تحصیلوں کی طرح یہاں بھی اپنے فرائض انجام دیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں