چین سے 2 ارب ڈالر 10 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول

کراچی (ڈیلی اردو) ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، حکومت پاکستان نے چین سے 15 ارب یوان قرض لیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے ہیں، چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ چین سے ملنے والے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے چند روز قبل ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر حسن نجیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں