پولیس نے جڑانوالہ میں گھروں اور گرجا گھروں کو جلانے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی

فیصل آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں گھروں اور گرجا گھروں کو جلانے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ واقعات کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی، ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے جڑانوالا میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کی تھی جس میں سے 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں