پشاور: سابق ایم پی اے ملک لیاقت علی پر حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد گرفتار

پشاور (بیورو رپورٹ) لوئر دیر کے سابق ایم پی اے لیاقت علی پر حملے میں براہ راست ملوث تین دہشت گرد کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی شوکت عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک لیاقت علی حملے میں ملوث دہشتگرد اسد اللہ اور 2 سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم برآمد ہوئے۔

شوکت عباس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد متعدد دہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث ہیں اور کچھ عرصہ سے پولیس کو مختلف کیسوں میں مطلوب تھے

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق گزشتہ سال 6 اگست کو لوئر دیر میں ملک لیاقت علی پر حملہ ہوا تھا، حملے میں ملک لیاقت کے بھائی اور 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں