کرائسٹ چرچ: دہشت گردی کی ویڈیو دکھانے پر فیس بک اور یوٹیوب کیخلاف مقدمہ

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک) فرانسیسی مسلم کونسل نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نشر کرنے پر فیس بک اور یوٹیوب کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر براہ راست جاری کرنے پر فیس بک اور یوٹیوب کیخلاف مقدمہ دائر کردیا گیا، مذکورہ مقدمہ فرانسیسی مسلم کونسل نے دائر کیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم کونسل کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ فیس بک اور یوٹیوب نے پرتشدد اور انسانی اقدار کے منافی وڈیو براہ راست نشر کی جو انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں ایسی شکایات پر تین سال قید اور پچھتر ہزار یورو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں مسلح دہشت گرد نے حملہ کرکے اس کی وڈیو براہ راست فیس بک پر جاری کی تھی۔

مذکورہ ویڈیو 17 منٹ تک مسلسل انٹرنیٹ پر دکھائی گئی۔ اس اندوہناک سانحے میں فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید اور 48 کو زخمی کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں