بلوچستان: کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملہ، 2 راہگیر زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، تاہم دو راہگیر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے جس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں