257

قوم نواز شریف کی رہائی کیلئے دعا کرے: مریم نواز

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ منگل کو نوازشریف کے کیس کی سماعت ہے اور قوم ان کی رہائی کے لئے دعا کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپیل کی ہے کہ منگل کو نواز شریف کے کیس کی سماعت ہے، قوم نوازشریف کی رہائی کےلئے دعاکرے۔ دل سے نکلنے والی دعا اللہ رب العزت کے حضور ضرور پہنچتی ہے۔

مریم نواز نے پارٹی کارکنوں کے نام بھی اپیل کی کہ نواز شریف کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ اللہ سے رجوع کریں، اس کے علاوہ وہ اپنے والدین سے دعا کروائیں، پتہ نہیں اللہ کس کی دعا قبول کر لے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ منگل کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت اور سزا معطلی کے لئے درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں نواز شریف نے اپنے وکیل کے توسط سے برطانوی معالج کے خط سمیت دیگر دستاویزات بھی جمع کرائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں