اورکزئی میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک نوجوان ہلاک

کلایہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ضلع اورکزئی کے علاقے بلندخیل میں روڈ کے کنارے پر نصب بارودی مواد سے دھماکہ ہوا، پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں عبدالبساط نامی نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔

ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی قیادت میں علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محبوب خان اور ایس ڈی پی او عمر زمان بھی ڈی پی او اورکزئی کے ہمراہ تھے۔

ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں سے ملنے والے اہم شواہد کا معائنہ کیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بدامنی کے درپے مٹی بھر شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند عناصر حواس باختگی کے عالم میں بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جن کے مزموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے ناکام بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں