ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

سینٹرل پولیس آفس خیبر پختونخوا کے مطابق ڈیرہ پولیس کے البرق یونٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

خیبر پختونخوا پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران مارے جانے والا دہشت گرد سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب تھا۔

ہیبت خان دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ سی ٹی ڈی نے اس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

حکام سی ٹی ڈی نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد ہیبت خان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے گنڈا پور گروپ سے تھا۔

ہلاک دہشت گرد کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس اسٹیشن پر حملے کرنے والے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں