سوات میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات کے علاقے تلیگرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن مالم جبہ کی حدود میں سڑک کے کنارے کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور خودکش جیکٹ برآمد کیا گیا ہے، برآمد اسلحے میں 10 دستی بم، ایک راکٹ لانچر، 10 گولے، ایک عدد خودکش جیکٹ، رائفل اور کارتوس شامل ہیں۔

پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر سامان اپنی تحویل میں لے لیا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں